باب سیزدہم :موگلی کا اغوا
ابھی کچھ دیر گزری تھی کہ اکِ ہلچل ہوئی نیچے
ذرا جب غور سے دیکھا تو یہ بھالو میاں ہی تھے
اُسے دیکھا تو اپنا موگلی نیچے چلا آیا
اِسی بھالو کے اُس نے روپ میں اِک دوست تھا پایا
چلو کچھ دیر تو سستا لیے ، اب کھیل کھیلیں گے
بگھیرا جونہی اُٹھے گا، اسے بھی ساتھ لے لیں گے...