نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح

    چمک رہا ہے ستارا چراغ جلنے دو ابھی ہے تیرگی یارا چراغ جلنے دو ... یارا، فلمی گانوں کا انداز ہے، اگر قبول کر بھی لیا جائے تو 'چمک رہا ہے ستارا' کچھ غلط ہو جاتا ہے کہ پھر تو مکمل تیرگی نہیں ہو گی نا! مرا وجود مٹا دے نہ تیرگی آ کر سنو ہواؤ! خدارا چراغ جلنے دو ... درست سفر طویل ہےزادِ سفر نہیں...
  2. الف عین

    برائے اصلاح

    اس غزل کے قوافی ہی غلط ہو گئے ہیں۔ کوشش کریں کہ خدارا، سہارا یعنی 'ارا' والے قوافی الگ کر دیں، اور اندھیرا، سویرا یعنی 'یرا' والے اشعار الگ۔
  3. الف عین

    برائے اصلاح و تنقید

    درست ہے غزل ماشاء اللہ
  4. الف عین

    تعارف مختصر تعارف

    خوش آمدید ارشد
  5. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شام کی چائے کی یاد آتی اگر آج روزہ نہ ہوتا تو!
  6. الف عین

    سلطان کبھی اور کبھی دربان پڑھیں گے

    دونوں مطلع مجھے پسند نہیں آئے، باقی سارے اشعار تکنیکی طور پر درست ہیں۔ مطلع دوبارہ کہیں
  7. الف عین

    ایسے تو کبھی مجھ سے چاہت نہ بیاں ہو گی-----برائے اصلاح

    الفت کی کہانی یوں مجھ سے نہ بیاں ہو گی جب حسن ہو جلوہ گر ، پھر گنگ زباں ہو گی ----- یہ مطلع بہتر ہے، صابرہ کی تجویز کی نسبت بھی اظہار محبّت کا تجھ سے میں کروں کیسے لفظوں میں کبھی مجھ سے ہرگز نہ بیاں ہو گی ----------- ہو گی کا فاعل کون ہے؟ اظہار تو مذکر ہے! چاہت ضرور مؤنث ہے لیکن چاہت بیان ہونے...
  8. الف عین

    انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

    میرا ناولٹ پڑھا؟ 'مائل بکرم راتیں' کی محرک عینی آپا ہی تھیں۔ 1972ء میں اپنی سکالر شپ کے پیسوں سے آگ کا دریا خریدا تھا اور پڑھا تھا، اور شاید یہ ناول 1973، 1974ء میں شروع کیا تھا اور اس وقت بنگلہ دیش تازہ تازہ ہی بنا تھا تقریباً۔ اسے میں آگ کا دریا کا سیکویل ہی مانتا ہوں، وہی وقت اہم ترین کردار،...
  9. الف عین

    کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے

    کسی کی جستجو کتنی حسیں ہے کہ دنیا خلد سے کچھ کم نہیں ہے ... خوب وفا کی راہ پر آ کر ہے احساس نہیں کچھ بھی کہیں سب کچھ یہیں ہے .. احساس ہے' درست نہیں لگتا، احساس ہوا کی جگہ یہ لگتا ہے کہ ہوں میں آسماں پر کچھ ایسی صاف اب دل کی زمیں ہے .. اچھا شعر ہے بگڑ جائے کسی کا کچھ نہ دیکھوں بہت نازک محبت...
  10. الف عین

    بہترین کہانیاں

    اصل کتاب کا ماخذ؟ یہ تو کاپی رائٹ سے آزاد نہیں ہوئی نا! اسے ڈاؤنلوڈ کر کے کچھ کرتا ہوں
  11. الف عین

    انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

    کمال کے بھی مختلف اوتاروں پر غور نہیں کیا؟ ہندوستان آئے ہوئے عرب سے لے کر ڈھاکہ کے ابو المونشور کمال الدین تک( جس میں بنگلہ دیش کی بھی کچھ بھنک محسوس ہوتی ہے ) اور ماڈرن آزادی کے بعد کے کمال تک! چمپا کی طرح یہ کردار بھی غور کرنے کے قابل ہے!
  12. الف عین

    میں تنہا ہوں اگر اس کارواں میں

    دو اشعار میں کچھ تجویز دینا چاہوں گا عظیم نہیں گیتوں میں بھی میرے اثر کیا نہ تھا کچھ جب مری آہ و فغاں میں .. دوسرا مصرع نہ تھا جب کچھ.... بہتر ہو گا میں اس کی راہ میں نکلا رہوں گا ہے طاقت جب تلک اس جسم و جاں میں ... نکلا رہوں گا.. مبہم ہے چلتا رہوں گا کہو تو صاف ہو جاتا ہے باقی اشعار خوب ہیں
  13. الف عین

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    ب ن ت ع م خ ف ش
  14. الف عین

    غالب کی چند غزلیں

    مگر غبار ہُوئے پر ہَوا اُڑا لے جائے وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں تخییل کو ٹھیس پہنچی یا دل کو "درد " ملا. اب یہ درد ہی کوچہِ یار لیجائے تو لیجائے ورنہ ہمت دل میں خاک نہیں .... یہاں تم سے سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے، بلکہ تمہاری تشریح کی بھی تشریح کی ضرورت یے مجھے تو یہ آسان سا شعر لگتا ہے...
  15. الف عین

    جس کی کھوج میں ہوں جب مجھ کو مل جائے گا

    اچھی غزل ہے لیکن ذرا تقطیع چیک کر لو، کہیں سات، کہیں ساڑھے سات اور کہیں آٹھ رکنی لگتی ہے! بڑھکائے یا بھڑکائے؟
  16. الف عین

    جرأت سلام ۔ سید خورشید علی ضیاء ۔السلام اے باعث تجدیدِ وحدت السلام

    واہ، کتنا کلام ٹائپ ہو چکا ہے سید عاطف علی اب تک والد گرامی کا
  17. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    شاید گاڑی کچھ پٹری سے اتر گئی تھی
  18. الف عین

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    کسر تو کچھ نہیں لگتی لیکن ہو بھی تو ممکن ہے کیونکہ میرے علم کے مطابق یہ چالیس کی دہائی کا فلمی گانے کے بول ہیں جس میں بحر سے اخراج بھی جائز مانا جاتا ہے
  19. الف عین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    پیار پھر دشمنوں پہ آتا ہے کو اگر پیار آتا ہے پھر عدو پر بھی کر دیں تو؟
  20. الف عین

    برائے اصلاح " ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے "

    میں تو اپنے ناقص علم کے سہارے بار اصلاح اٹھاتا ہوں یاسر شاہ نہ میری یادداشت اتنی اچھی ہے اور نہ اتنی فرصت یا سہل پسندی کہ با قاعدہ تحقیق کروں کہ ایسا کسی استاد نے بھی فرمایا ہے یا نہیں۔ لیکن قارئین میں سے بھی بہت سے مجھ جیسے ہوں گے جنہیں یہی احساس ہو گا کہ 'دہاں' غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اب جب...
Top