عنایت بھائی کیا یہ آپ کی غزل ہے؟ آپ نے اسے بزمِ سخن میں ارسال کیا تھا ہم فی الحال اسے آپ کی شاعری کے زمرے میں منتقل کررہے ہیں۔ اگر یہ آپ ہی کی غزل ہے تو یہیں داد سمیٹیے بصورتِ دیگر ہم اسے آپ کی پسندیدہ شاعری کے زمرے میں منتقل کردیں گے۔
آداب ظہیر بھائی! آپ کو پسند آیا ہماری محنت وصول ہوگئی۔
یہ محنت طلب کام ہے جسے شروع کیا ہے۔ اللہ سے دعا کیجیے کہ وہ ہمیں اسے پایہء تکمیل تک پہنچانے کی ہمت دے۔
خوش رہیے فرخ منظور بھائی، آج کل کچھ دنوں کے لیے لیپ ٹاپ تک ہماری رسائی نہیں۔ جوں ہی موقع میسر آیا یہ کام کرڈالیں گے۔ اسی اثنا میں جتنا ممکن ہوسکا آڈیو فائلز بناتے رہیں گے۔