معراج کی رات
جلوہ افروز ہے اک ماہِ مبیں آج کی رات
نور ہی نور ہے تا حدِ یقیں آج کی رات
حرمِ ناز میں پہنچے شہِ دیں آج کی رات
حرمِ ناز ہے کچھ اور حسیں آج کی رات
مرحبا صلِ علےٰ حسنِ محمد ﷺکے فیوض
جگمگاتی ہے دوعالم کی جبیں آج کی رات
عالمِ کیف میں ہیں عرشِ معلےٰ کے مکیں
عالمِ وجد میں ہے عرشِ بریں...