تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے ٹریک کے بعد جب ہم سمجھ رہے تھے کہ اب پہنچے یا اب پہنچے- اوپر سے آتے اک بندے(مقامی) سے پوچھا کہ اور کتنی دیر ہے- کہنے لگا تم لوگ سست چلتے ہو تو مزید ایک گھنٹہ-چونکہ ہم تو دو گھنٹے کے حساب سے چل رہے تھے تو یہ سُن کر ہکا بکا البتہ نانگا پربت شریف نے ہمت بندھائی کہ بڑھے چلو...