اسکے بعد ہم نے کیمرے کو واپس راکھا اور سکون سے بیٹھے رہے-
جیب سٹاپ تاتو ویلج پہنچے تو تقریباً آٹھ بج چُکے تھے-
گھٹا گھوپ اندھیرا چھا چُکا تھا-
رائکوٹ گلیشئیر سے آنے والا پانی چیختا چھنگاڑتا گزر رہا تھا-
اس پانی سے گزر کر واحد ہوٹل تک پہنچے-
ہوٹل مالک و جیپ ڈرائیور سے مشورہ مانگا کہ اب ٹریکنگ کی...