پہلا مصرع اکیلا کفالت نہیں کرتا، دوسرا بھی ضروری ہے۔ اور صرف میرے کام کا نہیں ہے بلکہ سب کے لئے ہے اور سمجھنے کی چیز ہے۔
بہرکیف وارث بھائی کا شعر ہے سو میری طرف سے یہی کچھ ۔
خوش رہیے۔
خود کشی اور خود کش حملے کا فرق تو سمجھتے ہیں نا بھائی صاحب آپ؟
ایک حالات سے تنگ آ کر اپنی زندگی سے جان چھڑا رہا ہے ۔
اور
دوسرا نہ جانے کتنی زندگیوں کے چراغ گل کرنے کے درپے ہے۔
زمین آسمان کا فرق ہے۔
احباب نوٹ فرمائیے کہ ہمارے یہ بھائی کس طرح بات کو گھما کر اپنی دلچسپی کے موضوعات پر لے جاتے ہیں۔
بات نوجوانوں کے مسائل اور خود کشی کی ہو رہی ہے اور اسےکھینچ تان کر خود کش بمبار تک لے جایا گیا ہے۔