ہا! اور ایک ہمارا زمانہ تھا!
کمپیوٹر خریدنے گئے تو ناہنجار دکاندار نے محض ایک کی بورڈ تھمادیا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہی مکمل کمپیوٹر ہے جس کی ریم چونسٹھ کلو بائیٹ کی ہے۔
اس کا نام کموڈور 64 تھا۔ خاص مانیٹر کے بجائے ٹی وی استعمال کرتے تھے۔ ساتھ عام ٹیپ ریکارڈر یا 10 انچ کی فلاپی ڈرائیو استعمال...