پاکستان تحریکِ انصاف ، تحریکِ لبیک اور پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے / ہمدردی رکھنے والوں کو تجاہلِ عارفانہ کے سبب اس سوال کا جواب دینے میں شاید تأمل ہو، باقی تمام پاکستانی پارٹیوں کے سپورٹر اس کا جواب " کیوں نہیں، بالکل کرہے ہیں" میں دیں گے۔
سوالنمبر 5: سوانح حیات لکھنے کا محرک
جواب:
واضح رہے کہ یہ جو سوانح ہم نے لکھی ہے وہ خود نوشت نہیں بلکہ ہمارے والد صاحب کی سوانح ہے۔ اس کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔ ہم بچپن سے اپنے والد کے یہ محیر العقل واقعات خود اُن کی زبانی سنتے آئے تھے۔ والد کی بیماری کے دنوں میں ایک مرتبہ ذہنی رو نے پلٹا...
چلیے اگر یوں ہے تو ہمیں منظور ہے! زندگی میں پہلی مرتبہ ہم کاپی پیسٹ کے قائل ہوجائیں گے۔
ہم کاپی پیسٹ کے سخت خلاف ہیں، ہاں اگر کوئی فن پارہ ہمارے ہاتھوں میں آجائے تو اسے توڑ مروڑ کر اسے اپنا بنالیتے ہیں۔ نظم میں تو اسے پیروڈی کہتے ہیں البتہ نثر میں خدا جانے کیا کہتے ہیں! ہمارے ہاتھوں دونوں طرح...
اللہ نہ کرے بٹیا!!!
کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ہم تو بے موت مارے جائیں گے۔ ہماری سب کی سب تحریریں، ساری شاعری، سارے مضامین صرف اور صرف اردو محفل پر محفوظ ہیں۔
ہمارے پاس خود ان کا مکمل ریکارڈ موجود نہیں!
سوچتے ہیں، جب ضرورت
محسوس ہوئی، یکبارگی محفل میں جھانک لیں گے۔ اور کیا!!!