خیر اگلا شعر بھی میں ہی لکھ دیتا ہوں اور لفظ بھی دیے دیتا ہوں ؟؟
میں مفلسی کے کٹھن دور سے نکل آیا
شکم پہ باندھ چکا ہوں اناج پتھر کا
(ڈاکٹر سید نفیس علی آزر،کراچی)
اگلا لفظ : ’’ شکم ‘‘
عمار صاحب، آپ سے ایس ایم ایس میں ایک کلام کا حکم دیا تھا، یہاں محفل میں موجود ہے ، خاک در خاک لکھ کر تلاش کر لیجے ، میرے لیے ایس ایم ایس میں لکھنا خاصا مشکل کام ہے ۔ معافی چاہتا ہوں
بابا جانی معروضی تو آنکھ کھل ہی چکی ہے ، معنوی آنکھ ابھی تک خوابِِ غفلت میں ہے ۔
آپ کی پسندیدگی میرے لیے سند ہے ، بہت بہت محبت بہت شکریہ ۔
شکریہ زھرا بہن، جیتی رہو آباد رہو، چلو کسی بہانےتو آمد ہوئی جناب کی۔
بہت بہت شکریہ شاہ جی بڑی محبت آپ کی
ارے واہ ۔ ماشاا للہ ۔ کوئی حجاب نہ ہو تو تصاویر ہی پیش کردیں سب بے بیوں کی۔
اللہ سلامتی عطا فرمائے آمین۔
خاص وجہ۔۔۔۔ ہممم۔۔
جانے دیجے ۔۔ یوں سمجھ لیجے میرے دماغ میں خناس سما گیا تھا۔