ان شاء اللہ ۔ ۔ ویسے مجھے لاہور اور وہاں کے لوگ بہت پسند ہیں ۔ ۔ صرف یہ دو شہر ہی اگر جدید طرز پر بنا دیئے جایئں تو بہت ٹورسٹ آ سکتے ہیں ۔ ۔ کیونکہ سیکیورٹی کا خدشہ نہیں ہو گا ۔ ۔ ورنہ تو پورا ملک ہی ایسا ہے کہ کیا کہیے ۔ ۔ اور سب سے بڑھ کر لوگ ۔ ۔ انتہائی مہمان نواز ۔ ۔ ۔ :applause::applause:
جی نہیں ہمیں تو کوئی "میئر " بھی بنائے تو نہ بنیں ۔ ۔ (اب سپریم کورٹ سے ڈر لگنے لگا ہے ۔ ۔ ):cautious::cautious:
یہ خدمات تو ماہی بہن کے "اس قدر اصرار" پر قبول کرنے جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔:ROFLMAO:
ویسے پاکستان میں گیٹڈ کمیونٹیز کا رواج عام ہو رہا ہے ۔ ۔ بحریہ ٹاؤن وغیرہ جن میں کافی حد تک محفوظ اور صاف ستھرا ماحول ہے ۔ ۔ بڑھاپا اچھا گذارا جا سکتا ہے یہاں ۔ ۔ :)
بجا فرمایا ۔ ۔ پاکستان جیسا ملک اور کراچی جیسا شہر ۔ ۔ اور ہم نے اس ملک اور شہر کا کیا کر ڈالا ۔ ۔ جتنا بھی سفر کیا زندگی میں تو افسوس کیا کہ ہم نے اپنے ملک اور اس کی قدرتی آب و ہوا اور خوبصورتی سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا ۔ ۔ پر اب امید ہے کہ پاکستان بالخصوص کراچی کے اچھے دن آئیں گے ۔ ۔ ان شاء اللہ
آپ نے بالکل ٹھیک کہا ۔ ۔ ہمارے کچھ جاننے والے ایسے بھی ہیں کہ ان کی کچھ زندگی یہاں گذری مگر جب سے ملک سے باہر گئے ہیں ایک عجب سا نخرہ، ایک نرالی سی اتراہٹ، طنطنہ یا پتہ نہیں تکبر پیدا ہوگیا ہے شائد کہ پاکستان کی ہر ہر چیز بری لگتی ہے ۔ ۔ کافی تنقید تو بےجا بھی ہوتی ہے ۔ ۔ میں تو ان کے لیئے...
آپا ٹھیک کہا آپ نے ۔ ۔ شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔ ۔ اپنی امی کی یاد آ گئی ۔ ۔ پر کڑوی حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بہن بھائی بھی ملک سے محبت تو کرتے ہیں مگر واپس آنا نہیں چاہتے ۔ ۔ اور ان کے بچے تو پاکستان کو اپنا ملک بھی نہیں سمجھتے ۔ ۔