ہمارے انوکھے مہمان
( ۳ )
اِدھر کچھ دنوں سے ہمارے سر میں شتر مرغ کا گوشت کھانے کا سودا سمایا ہے۔کچھ سال اُدھر جب ہم کراچی کے نمائش مرکز پر مویشی میلے کی سیر کرنے پہنچے تو عمارت کےدروازے کے باہر ایک احاطے میں چند شتر مرغ دیکھ کر چونک اٹھے تھے۔ یا الٰہی یہ مویشیوں کی نمائش میں شتر مرغ کیا...