ولایتی ’’جمہوریت ‘‘ ہم نے چکھی نہیں، دیسی ٹھرا جمہوریت راس آئی نہیں، لیکن ولایتی واڈکا کے انتظار میں دیسی کو بھی منع نہیں کرتے۔
ساقی شراب لا، کہ طبیعت اداس ہے
ہر چند کہ واعظ پیچھے پڑا ہے کہ توبہ توبہ، شرابِ جمہوریت حرام ہے، دیسی ہویا ولایتی۔
سید عمران بھائی ابھی تو آپ نے محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا ناطقہ بند کر رکھا ہے، کل کلاں کو کہیں اردو محفل پر مدیر ہوگئے تو داخلہ ہی بند کروادیں گے شاید!
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے چیک کرلیا کریں کہ وہاں پہلے سے موجود تو نہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اردو محفل پسندیدہ کلام کا ذخیرہ اب اتنا ہوچکا ہے کہ مشہور غزلیں سو فیصد یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ محفل کے ذخیرے میں موجود ہی ہوں گی۔
ارشد چوہدری بھائی اس غزل کے تقریباً ہر شعر میں شتر گُربہ ہے ، چیک کرلیجیے۔ جب ردیف ہی 'کبھی بھی تُم کو' ہے تو آپ اشعار میں' تو ' کیونکر استعمال کرسکتے ہیں۔