جو انتظام ہم کرسکتے ہیں وہ بتائے دے رہے ہیں ،
تمبو لگوا سکتے ہیں ،
جھاڑو لگا دیں گے پنڈال میں ،
دریاں بچھا سکتے ہیں،
مہمانوں کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں ،
مہمانوں کو گرمی محسوس ہونے کی صورت میں دستی پنکھے سے ہوا جھل سکتے ہیں ۔
پنڈل کے گیٹ پر دربان کے فرائض انجام دے سکتے ہیں ۔
آپی جی اب بتائیں...
ماشاءاللہ ،
عمدہ غزل لگی ۔
ایک مشورہ ہے اسے اصلاح ہرگز مت سمجھے گا ۔
اگر اس مصرع کو یوں کر دیا جائے "در بدر جو ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا " تو کیسا رہے گا ۔
یہ شعر تو بہت پسند آیا ۔
وعلیکم السلام ،
آپ کو محفل پر دیکھ کر دلی مسرت ملی ۔
اللہ کریم آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
نبیل بھیا آپ اور اردو محفل ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔آپ بانیاں کی بے لوث خدمت اور انتھک محنت کی بدولت آج اردو محفل کا گلستان سجا سنورا ہے ۔