کبھی کبھی تو ہم سوچتے ہیں کہ ہم شاید کسی ڈیسٹوپین یا کسی خوفناک ناول میں جی رہے ہیں۔ ڈورِس لیسنگ ، برام اسٹوکر اور ایڈگر ایلن پو بھی اگر اس وقت ہمارے ساتھ آکر رہ لیں تو مارے دہشت کے خود ہی مر جائیں۔ خوف و دہشت کی ایسی ٹھنڈی لہر جو انہوں نے کبھی تصور بھی نہ کی ہوگی۔ ہم اسلام کے امن پسند معاشرے...