رتن تلاؤ کی مندر والی گلی
رضوان طاہر مبین
یہی کوئی پچھلی صدی کا آخری عشرہ تھا، یہ ریڈیو پاکستان اور فریئر مارکیٹ کے درمیانی علاقے کی ایک شانت دوپہر ہے۔ گو کہ اکبر روڈ کی قربت اِسے سوفتے کے وقت بھی مکمل پُرسکون نہیں ہونے دیتی، لیکن یہاں دوپہر کچھ دیر کو سستاتی ضرور تھی۔ کراچی کی اس قدیمی بستی کو...