ویسے ہمارے نزدیک اس نظم کا مقصد یا مرکزی خیال محض یہ تھا کہ عموماً لڑکیوں کو بارش پسند ہوتی ہے مگر دیکھا جائے تو اصل وجہ اس سے جڑی یادیں ہوتی ہیں ۔ سسرال میں شروع کے سالوں میں میکے کی شدید یاد آتی ہے ۔
اماں میرے باوا کو بھیجو ری کہ ساون آیا
ہمیں بھی کئی سالوں تک گھر کا آنگن بے حد یاد آتا تھا...