اور جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ آرمی چیف سول سپرمیسی کے لیے موزوں یا وہ آرمی چیف موزوں ہے۔ یہ ڈھکوسلوں کے سوا کچھ بھی نہیں۔ ایک آدمی چاہے وہ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ہی کیوں نہ ہو وہ مطلق العنان تو نہیں ہو سکتا۔
فوج کا بحیثیت مجموعی جب تک سیاسی مداخلت سے جی نہیں بھرتا کوئی دوسرا حل سوائے معجزے کے کچھ...
مجھے تو لگتا ہے میثاقِ جمہوریت کے ردعمل کے طور پر تحریکِ انصاف کو بھان متی کا کنبہ بنایا گیا۔ جیسا کہ پہلے نئے نئے پروڈکٹس کو لانچ کیا جاتا رہا تحریکِ انصاف کو بھی بعینہٖ اسی انداز میں لانچ کیا گیا۔
پیٹرن سیم ہے۔ کچھ بھی مختلف نہیں۔ کچھ ابن الوقت ہر وقت سیاست کی بساط لپیٹنے یا لپٹوانے کے لیے ہر...
ہم سیاست کی باتیں اس لیے نہیں کرتے کہ ان باتوں سے کوئی حل نکل آئے گا بلکہ اس لیے کرتے ہیں تاکہ باتیں اچھی طرح سے ہضم ہو سکیں بالکل اُسی طرح جیسے کوئی بھینس اپنے ہاضمے کے لیے بیٹھ کر جگالی کرتی رہتی ہے۔
عوام الناس کو تو سیاست کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ آدھی عوام تو مارشل لاء کی حکومتوں کے گُن گاتی ہے کہ...