احمد فراز نے بے گناہوں کے گلے کاٹنے والوں اور معصوم بچوں اور انسانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں اور انہیں زندگی کے حق سے بغیر کسی جرم کے محروم کر دینے والوں کو بھی اپنے کلام میں جگہ دی یا نہیں؟
(اگر دی تو وہ بھی شیئر کر دے کوئی یہاں)
زیک بھائی، میری دلچسپی یہ جاننے میں ہے کہ پاکستان کو اور پاکستان کے بے گناہ افراد جن کے گلے کاٹنے شروع کر دئیے گئے تھے اور پورے ملک میں شہر شہر قریہ قریہ جو دھماکوں اور دہشت گردی کا شکار ہو رہے انہیں نجات ملی یا نہیں یا کس حد تک فوائد حاصل ہوئے؟
سعود بھائی، جس طریقہ کی نشاندہی کر رہے ہیں وہ مجھے بھی نہیں معلوم اور اگر میں درست سمجھ پائی ہوں تو پھر تو بالکل بھی کارگر نہیں کہ بھتیجا پارٹی کا ہر سپاہی مارشل آرٹ کے کسی نہ کسی درجہ پر صاحبِ بیلٹ ہے :)