محترم عزت مآب جناب منظر بھوپالی صاحب ہمارے یہاں آتے رہتے ہیں۔۔ کراچی سے انہیں پیار ہے۔اور کراچی والوں کو ان سے پیار ہے۔۔ان کی بڑی عزت ہے ہمارے یہاں۔۔۔کراچی والوں کے لیئے بہت کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ اسی تناظر میں ان کی یہ غزل بھی ہے۔
ماخذ ہے مسٹر یو ٹیوب بین ان پاکستان
خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیئے بیحد شکریہ فاتح الدین بشیر صاحب۔۔سلامت رہیئے۔۔
حسن جب مہرباں ہو تو کیا کیجیے
عشق کی مغفرت کی دعا کیجیے
اس سلیقے سے ان سے گلہ کیجیے
جب گلہ کیجیے ہنس دیا کیجیے
دوسروں پر اگر تبصرہ کیجیے
سامنے آئینہ رکھ لیا کیجیے
آپ سُکھ سے ہیں ترکِ تعلق کے بعد
اتنی جلدی نہ یہ...
گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے
(منظر بھوپالی)
گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے
یہ مُلّا، پنڈت اور نیتا
گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے
پنڈت کو تِلک لگانا ہے
مُلاّ کو مرغا کھانا ہے
نیتا کو آگ لگانا ہے
اور ہم کو خوں میں نہانا ہے
گنگا تیرے پانی کا رنگ بدل دیں گے
آنگن آنگن نفرت بو دی
یہ دیکھ کے...