فارن فنڈنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق تحقیقات بھی الیکشن کمیشن کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی جنہوں نے گیلانی کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا تھا وہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور حقائق سے آگاہ کریں گے۔