ویئن سے فارغ ہو کر ہم لیوں گئے۔ پہلے ہوٹل میں چیک ان کیا اور سامان کمرے میں رکھا۔ پھر رینٹل کار واپس کرنے چلے۔ بارش اور رش میں پہلی بار ٹرین سٹیشن کے گرد سڑکوں کی بھول بھلیوں میں غلط راستے پر چلے گئے۔ مڑ کر واپس آئے تو عین رینٹل آفس بند ہونے کے ٹائم وہاں پہنچے۔ گاڑی کی چابی ان کے حوالے کی، بتایا...