دو خالہ زاد اک ساتھ پلے بڑھے تعلیم حاصل کی ۔ پرائمری کے بعد الگ الگ پڑھائی چلتی رہی اور یونیورسٹی کے دور میں پھر اک ساتھ ہو گئے ۔ ان سے ربط رکھنے والے رشتہ دار ان کے اس تعلق اور دوستی کو اپنے اپنے قیاس مطابق کئی نام دیتے رہے ۔ حالات نے کچھ ایسی کروٹ لی کہ لڑکے نے اپنے خاندان کی نگاہ میں اک...