اچھا تو ایسے ادیبہ بن جاتے ہیں۔ یہ تو بہت آسان ہے بھئی ۔:ROFLMAO:
ویسے تفنن برطرف، معلوم ہے ابھی دلی بہت ہی دور ہے۔ لکھ لکھ کر ہی کچھ نہ کچھ لکھنا آ جائے گا۔ ان شا اللہ۔امید پہ دنیا قائم ہے۔
حوصلہ افزائی کا شکریہ
عجیب بات ہے ہم گھروں میں چور ماسیاں برداشت نہیں کرتے پر ملک اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے کا نعرہ کیسے مقبول کروا لیا گیا ہے اور چوروں کو عوام تو عوام، عدالتیں بھی کچھ نہیں کہتیں۔ ۔
پتہ نہیں یہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔
یہ کیا ہو رہا ہے ملک میں؟ چوروں اور ڈاکوؤں کا راج ہے۔ لوگ کیسے بک رہے ہیں۔ عوام کا پیسہ کس کام آ رہا ہے۔ نوے کی دہائی کے سیاستدان کی گندی سیاست ان کے کرپٹ اور نالائق بچے اسی طرح کر رہے ہیں۔ قوم بھی اخلاقی زوال کا اسی طرح شکار ہے۔ اللہ اکبر
وعلیکم السلام بھائی ۔ ۔
الف عین
ہائیں، یہ یکدم اتنا بھاری ماؤنٹ ایورسٹ ہمارے نازک کندھوں پر آ گرا ہے! استاد محترم آپ کا حکم سر آنکھوں پر، مگر آپ کے اصلاحی نکات کو سمجھ کر ہی کچھ مدد کی کوشش کی جاتی ہے۔ آپ کہتے ہیں تو کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔ پر آپ کی رائے کا انتظار رہے گا کہ تکنیکی معلومات پر مہارت تو زیادہ...
ارشد بھائی ، اندازہ نہیں تھا کہ عاطف بھائی اور رؤوف بھائی سے کی گئی ہلکی پھلکی گفتگو آپ بھی پڑھ لیں گے ۔ اصل میں یہ وہ لوگ ہیں جن سے بات کرتے ہوئے خدشہ نہیں ہوتا کہ وہ برا مان جائیں گے۔ اس لیے جو اس وقت دل میں آیا لکھ دیا۔ ابن انشا سے ایسی بات کی توقع نہ تھی ان کے شعر نے ایسا کہنے پر مجبور...
استاد محترم
ارشد چوہدری بھائی،
پردیس جا رہے ہیں، وہ یہ بتا کے روئے
میرے رکے نہ آنسو جب پاس آ کے روئے
یا
وہ دور جا رہے ہیں مجھ کو بتا کے روئے
میرے رکے نہ آنسو جب پاس آ کے روئے
وہ مجھ کو چاہتے ہیں ، ملنا ہے مجھ سے مشکل
حائل ہیں جو مسائل سارے سنا کے روئے
ان کو پتا چلا جب ، میں بے وفا نہیں...
استاد محترم ،
ارشد چوہدری بھائی، دیکھیے اگر کوئی متبادل آپ کو مناسب معلوم ہو۔
ارشد، بجا ہے آپ کی باتیں ہیں خوب تر
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
ارشد جو آپ کرتے ہیں بےلاگ گفتگو
اللہ کرے اضافہ فصاحت میں آپ کی
فرض ہے کہ روز محفل میں آیا جائے۔ ۔
یاد رکھنے کے لیے بھولنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ محفل کی یاد اسے بھولنے نہیں دیتی۔ اللہ یہاں کی رونقیں قائم رکھے۔ آمین