ہم نے کمپیوٹر کا با قاعدہ استعمال تب شروع کیا جب ہم دہلی میں بی ٹیک کر رہے تھے۔ ان دنوں یونیورسٹی کی زیادہ تر مشینوں پر ونڈوز ایکس پی نصب ہوا کرتا تھا اور کم و بیش ساری ہی مشینوں میں وائرس موجود ہوتے تھے جو کہ انٹرنیٹ اور فلاپی ڈسک کی مدد سے ان تک پہنچتے تھے۔ زیادہ تر طلبا اپنے ذاتی کمپیوٹر میں...