ہفتہ کو نیرنگ خیال کے ساتھ پلان تھا جو خاص طور پر گوشہ نشینی سے نکلے تھے۔
ارادہ تھا کہ مارگلہ رج ٹریل کے ایک حصے پر ہائیک کی جائے۔
لیکن مارگلہ ہائیوے پر کنسٹرکشن کی وجہ سے شاہ اللہ دتہ کی طرف کی سڑک بند ملی۔ نیرنگ نے تجویز دی کہ ٹریل 4 پر چلا جائے۔
ٹریل 5 سے نیچے پہنچ کر ہم نے سڑک سے کچھ پہلے سڑک کے متوازی ایک ٹریل لیا جو ہمیں واپس ٹریل 3 کی پارکنگ تک لے گیا۔ یوں 9.6 کلومیٹر کی ہائیک ختم ہوئی۔ کل اونچائی 484 میٹر رہی۔