حسینیوں کو بسانا حسین جانتے ہیں
یزیدیوں کو مٹانا حسین جانتے ہیں
یہ دشمنوں نے بھی بولا کہ دین کی خاطر
خود اپنا کنبہ لٹانا حسین جانتے ہیں
پڑا جو وقت تو ہرگز نہ آنچ آنے دی
نبی کا دین بچانا حسین جانتے ہیں
اگرچہ سر ہو جدا ہو کے نوک نیزہ پر
کلام رب کا سنانا حسین جانتے ہیں
گواہی دیتی ہے آصف زمینِ...
آپ شاعرہ ہیں اس لیئے سمجھ گئیں۔:)۔ میں تو ہجّے کرکر کے پڑھ رہا ہوں۔۔ غائبانہ الفاظ کو ترتیب دے کر سمجھ رہا ہوں۔۔:)
لیکن اشعار ہیں بہت خوبصورت۔ماشاء اللہ سے۔۔