ہماری گاڑھی اُردو پر گاڑھا وقت
احمد حاطب صدیقی
حقی خاندان کی ایک دھان پان حق گو خاتون نے بڑا ہلکا پھلکا دلچسپ تبصرہ ہمارے کالموں پر کیا ہے۔ اس تبصرے سے معلوم ہوا کہ ہماری اُردو ’گاڑھی اُردو‘ ہے۔ گاڑھی اُردو والا گاڑھا فقرہ پڑھ کر ہمیں وہ قصہ پھر یاد آگیا جو پہلے بھی ہم کسی کالم میں تفصیل سے...