ہم کراچی کی طرف ہیں!
اور آج ہی ان کی طرف ہوئے ہیں ۔ :) اور لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ کراچی کی ٹیم میں کون کون ہے اور جیت کے کیا امکانات ہیں۔ :)
ویسے پچھلے دو میچ ہم نے جو دیکھے وہ لاہور کے تھے اور اُن میں لاہور والوں کی کارکردگی کافی اچھی رہی۔
کل سے کراچی میں بھی ہوا کچھ ٹھنڈی ہو گئی ہے ۔ اور اسے ہم موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز سمجھ رہے ہیں۔ :)
ہمیں لگ رہا ہے کہ سردیوں میں کھانے پینے کی چیزیں زیادہ مزیدار لگتی ہیں! :) نہ جانے ایسا ہے یا یہ ہمارا اپنا خیال ہے۔ :)