اچھا۔ دو سال قبل جب میں ایک خبر رساں ادارے سے منسلک تھا تو منیر بھائی نے اسی طرح کے ایک کارنامے سے آگاہ کیا تھا۔ انہی دنوں میں نے انہیں محفل پر رجسٹرڈ کرایا تھا۔ اب ان کا یہاں یوزر نیم بھول گیا ہوں۔
پھربھی آپ مجھ سے نہیں ملے ؟ منیربھائی میرے اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ملنسار آدمی ہیں۔ ویب سائٹ والا ’کارنامے‘ کوئی دو سال پرانا ہے نا؟:biggrin:
سجاد بھائی سے البتہ کچھ عرصہ سے رابطہ نہیں ۔ اسی طرح عبدالسلام سے بھی گاہے بگاہے رابطہ رہتا ہے ۔
خوب۔ مستونگ میں تو میرے کئی دوست ہیں۔ ایک کو تو میں نے محفل میں ممبر بھی بنایا لیکن ممبر بنتے ہی غائب ہوگیا۔
جب کوئٹہ آئیے گا تو بتائیے گا ملتے ہیں۔ میں نمبر ذاتی پیغام میں ارسال کردیتا ہوں :)
ہے ایک گولیگ۔ نیوز ڈیسک پر ہوتا ہے ، سب ایڈیٹر ہے اور خود کو چیف ایڈیٹر سمجھتا ہے ۔(نام بھی ہم لوگوں نے ان کا چیف ایڈیٹر رکھا ہے :biggrin: ) ہمیشہ پیٹھ پیچھے باتیں کرتا ہے آج پکڑلیا تو خوب سنائیں (y)