اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایک عدد مصرع طرح دے دیں اور ایک عدد غیر پابند کلام۔ پھر یہ شرکا پر منحصر ہے کہ وہ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں یا دونوں کا۔ ہمارا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ چند اشعار مصرع طرح کے تحت کہہ کر اپنی اپنی مرضی کی کوئی تخلیق بھی ساتھ ضرور پیش کرنا چاہیں گے۔ :) :) :)
فہرست کو ایک دفعہ پچھلے مشاعروں کی فہرست کے ساتھ رکھ کر دیکھ لیں جن میں غالباً بعد میں اضافہ بھی ہوا تھا یا شاید کچھ لوگ رہ گئے تھے۔ اس لڑی میں گفتگو موضوع پر رکھیں۔ :) :) :)
یہ الگ بات ہے کہ یہ مراسلہ لکھنے کے لیے کمرے کے کونے میں جانا پڑا اور ارسال کرنے سے قبل تین دفعہ پیچھے مڑ کر دیکھا، مبادا کسی کو بھنک نہ لگ جائے! :) :) :)
آج اردو ویب کے قیام کو گیارہ برس مکمل ہوئے۔ سابقہ دستور کے مطابق کل بتاریخ یکم جولائی کو محفل کی گیارہویں سالگرہ کے جشن کا آغاز ہوگا اور پورے ماہ جاری رہے گا۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ گیارہویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں...