بریلی کا سرمہ، سرمہ جبل الطور، الکحل الاصیل، اور یہ سرمہ نین سکھ سب اپنی جگہ، ہمارے یہاں میلوں اور بازاروں میں "ممیرا نیم کا سرمہ" لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے مشتہر کر کے بیچا جاتا ہے۔ اشتہار کی نشریات ہماری علاقائی زبان میں ریکارڈ شدہ ہوتی ہیں۔ ہم تھوڑی ترمیم کے ساتھ اس کے بول یہاں درج کیے دیتے ہیں...