زاہد و عابد کے لئے افضل وقت عشاء کا آدھی رات تک ہے ، باقی یہ بات درست ہے کہ عشاء کا وقت فجر تک رہتا ہے ، لیکن آدھی رات کے بعد افضل وقت نکل چکا ہوتا ہے ۔صرف عشاء ہی واحد نماز ہے جو کہ تاخیر سے پڑھنا افضل ہے ۔ باقی نمازیں اپنے اول وقت میں پڑھنا افضل ہیں ۔