مائیکروسوفٹ ورڈ 2016 میں ٹیکسٹ بارڈر کے لئے مدد درکار ہے!

مائیکروسوفٹ ورڈ میں ٹیکسٹ اور پیراگراف بارڈرز کی سہولت موجود ہے۔ جب "ٹیکسٹ" کو منتخب کیا جاتا ہے تو صرف متن کے گرد بارڈر لگتا ہے۔ مگر جب ایک اُردو متن کے درمیان کوئی لفظ انگریزی کا یا نمیرک ہندسہ آ جاتا ہے تو مائیکروسوفٹ 2016 میں اُردو متن کے گرد الگ بارڈر لگاتا ہے اور انگریزی لفظ کے گرد الگ۔ یہ مسئلہ مائیکروسوفٹ ورڈ 2010 اور غالباً مائیکروسوفٹ ورڈ 2013 میں بھی اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں آیا مگر شاید 2016 میں یہ مسئلہ درپیش ہے۔ کیا کوئی اس کی وجہ اور حل ارشاد فرما سکتا ہے؟ جزاک اللہ خیرا
 

سروش

محفلین
شکیل بھائی لڑی تو صحیح جگہ بنائی ہے ۔ یہ واقعی میں مسئلہ ہے ورڈ 2016 میں ، جہاں انگریزی ، اردو ایک ساتھ ہوتی ہیں وہاں الگ الگ بارڈر لگ رہے ہیں ۔
مسئلے کے حل کے لئے مائکروسوفٹ سے رجوع کرنا پڑے گا ، کیونکہ یہ بگ ہے ۔ سابقہ ورژنز میں ایسا نہیں تھا ۔
 

سروش

محفلین
آفس 360 اگر کسی کے پاس ہے تو اس میں تجربہ کرکے دیکھیں کہ یہ مسئلہ ہے کہ نہیں ۔ ۔
 
شکیل بھائی لڑی تو صحیح جگہ بنائی ہے ۔ یہ واقعی میں مسئلہ ہے ورڈ 2016 میں ، جہاں انگریزی ، اردو ایک ساتھ ہوتی ہیں وہاں الگ الگ بارڈر لگ رہے ہیں ۔
مسئلے کے حل کے لئے مائکروسوفٹ سے رجوع کرنا پڑے گا ، کیونکہ یہ بگ ہے ۔ سابقہ ورژنز میں ایسا نہیں تھا ۔
جی جب یہاں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا تو میں نے مائیکروسوفٹ والوں سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بگ اور لوگوں نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ میں یہ رپورٹ ٹیکنیکل لوگوں کو فارورڈ کر رہی ہوں۔ آپ بعد میں چیک کر لینا۔ اب پتہ نہیں کہ کہاں سے چیک کرنا ہے؟
 
یاتو میں یہ سمجھ نہیں پایا یا میں اسطرح سے ٹیکسٹ بارڈر لگاتا ہی نہیں ہوں۔ میں ہمیشہ INSERT کلک کر کے SHAPES میں سے TEXTBOX کلک کرتا ہوں اور جو بھی کچھ لکھنا ہو اس میں لکھتا ہوں اور اس طرح لکھنے سے مجھے بہت سی آسانیاں ہوجاتی ہیں۔۔۔

محمد شکیل عطاری
 

سروش

محفلین
خالد محمود چوہدری بھائی ، یہ بھی اچھا طریقہ بتایا آپ نے ، واقعی اسطرح بھی ہوسکتا ہے ۔
لیکن یہاں بات بغیر ٹیکسٹ باکس ڈالے پیراگراف کی ہورہی ہے ۔ رواں تحریر میں جگہ جگہ ٹیکسٹ باکس ڈالنا ممکن نہیں ہے ۔
 
لاہور میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں انٹرنیشنل ون۔ہیلتھ کانفرنس میں پیپر پریزنٹ کرنا تھا اس لئے کچھ دن مصروفیات رہیں۔ اب کرتا ہوں
 
آپ اسکو دوبارہ میل کریں کہ لنک فراہم کریں محترمہ!!!
آج پھر رابطہ ہوا مگرقریباً نصف گھنٹہ کی ڈیسک ٹاپ شیئرنگ سے کوشش کے باوجود حل ندارد۔
کہتے ہیں کہ مائیکروسوفٹ ورڈ کا ڈیزائن (بناوٹ) ہے کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔
 
Top