اب اس معاملے میں تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پنجابی زبان جاننے والوں سے ایک بار مشورہ کر لیں۔
ویسے کسی تنازع کی صورت میں علی وقار بھائی اور اُن کے اسکرین شاٹ کا ریفرنس تیار رکھیے گا۔ :)
بس کریڈٹ آپ کو نہیں ملے گا۔ :)
آپ کا انعام یہ ہے کہ آپ خوشی خوشی اُن سے دوبارہ ملنے کا اہتمام کریں اور بتائیے کہ یہ جو آپ کے نواسے کا بیٹا ہے وہ دراصل کواسا ہے۔
یہ بالکل نہیں بتائیے گا کہ یہ راز کی بات آپ کو علی وقار بھائی سے پتہ چلی ہے۔ :)
کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب تک نواسے اتنے بڑے ہو جائیں کہ صاحبِ اولاد ہو جائیں، تب تک عموماً ہمارے ہاں نانا یا نانی کا انتقال ہو جاتا ہے (تاہم ایسا نایاب بھی نہیں ہوتا یہ رشتہ) ۔ اس کی ایک بڑی وجہ شاید اوسط عمر کا کم ہونا ہے۔
میں نے کل آن لائن کا آپشن بھی لے کر دیکھا تھا۔ کچھ دیر یہ لکھا آتا رہا کہ ویٹنگ فار پارٹنر۔ پھر میں نے بند کر دیا۔ میں نے کہا تم ویسے بھی ہار ہی جاؤ گے۔ :)
آپ اور ہم کس طرح کھیل سکتے ہیں؟
میں نے یہ کھیل بچپن میں محض دو چار بار کھیلا تھا۔ اب سے کچھ چار چھ برس پہلے یاد آیا تو پھر سے فرش پر بنا کر اس کی یاد تازہ کی۔ یہ گیم انڈروائڈ پر بھی دستیاب ہے یہ آپ سے پتہ چلا۔ کل ڈاؤن لوڈ کیا ۔ تھوڑی سی دیر کھیلا بھی ۔ لیکن مشینیں بہت کم چانس دیتی ہیں کہ ہم اُن سے جیت سکیں۔ :)