ڈاکٹر سید عبد اللہ اپنے مضمون "چند سطور گنج شریف کے بارے میں" میں لکھتے ہیں:
گنج شریف کے مل جانے سے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اردو شاعری پنجاب میں دکن کے بعد نہیں شروع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شروع ہوئی ہے بلکہ یوں سمجھیے کہ اس سے بھی پہلے کیوں کہ گنج شریف میں قلی قطب شاہ کے کلام کے مقابلے میں زیادہ...