باقیوں کا تو معلوم نہیں کہ چائے کی طلب کیوں ہوتی ہے۔ لیکن اپنا پتہ ہے کہ ہم چائے کیوں پیتے ہیں۔ جیسا کہ ہم اکثر کہتے کہ چائے صرف صبح کے وقت۔ دن میں اگر کچھ پینا ہو تو قہوہ یا گرین ٹی۔ ہاں تو صبح کے وقت آدھا دودھ اور آدھا پانی والی چائے پیتے ہیں جو چھ سے سات سو ملی لیٹر ہوتی ہے۔ یعنی کہ دو بڑے...