جو دِن دیکها نہیں تو رات کیسی ؟
میں کیا تیرے سِوا ہے ذات کیسی ؟
وہ کیا دُشمن بنے بیٹھے ہیں سارے
کہ جن میں دوستوں کی بات کیسی
خُوشی سے مُسکرائے جا رہا ہُوں
ملی غم کی مجھےسوغات کیسی
مقدر سے جو ہارے اُن کی خاطر
زمانے سے بهلا ہو مات کیسی ؟
تری محفل میں صاحب کچھ نہیں پر
لو دیکھو کر گیا ہے بات کیسی !