مجھے بھی مشکل ہوتی ہے پڑھنے میں 50 صفحوں سے زیادہ پڑھ ہی نہیں دن میں۔ :)
بلامبالغہ بہت کم دن ایسے آتے ہیں جب کتاب پڑھ نہیں پاتی۔ جیسے کل رات کو 11 ساڑھے گیارہ تک محفل پر رہی۔ پھر گھر کے کچھ نبٹائے۔ مگر نیند آنے سے پہلے ایک چیپٹر پڑھا کتاب کا
جی شاید یہی وجہ ہو ۔ ویسے یہ خطاب شمشاد بھائی نے دیاتھا۔ ویسے دیوان غا۔لب نسخہ اردو ویب میں میرا بھی کچھ حصہ ہے۔ پشتو زبان و ادب سے ویسا ہی لگاو ہے جیسے کہ اردو سے
کتاب میں ڈاونلوڈ کی ہے شکریہ۔ صفحہ نمبر 12 کا دیباچہ دیکھا تو واضح کہ یہ خان کجو کی تصنیف ہے جو فارسی آمیز پشتو مین ہےنام تایخ افاغنہ۔ پیر معظم نے حافظ رحمت خان کے کہنے پر اس کے مسودے کو صاف کرکے پشتو میں تواریخ حافظ رحمت خانی کے نام سے تالیف کیا۔۔۔
علی خان ورورہ میں پشتو زبان کے جذبہ خدمت سے متاثر ہوں۔ جزاک اللہ
کسی زمانے میں عبدالحمید(جانان گل) اور میں نے نبیل بھائی کے اعانت سے ایک پشتو فورم دستار ہجرہ کے نام سے بنوایا تھا۔ میں آپ کو اس فورم کو جوائن کرنے کی دعوت دیتی ہوں ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف