شہباز شریف، عمران خان اور مستقبل
حبیب اکرم
اکتوبر دو ہزار انیس کی بات ہے کہ آسمانِ سیاست پر خان صاحب کا ستارہ اپنے عروج سے گزر کر زوال کے برج میں داخل ہو چکا تھا۔ اگرچہ حکومت کو ابھی دو سال بھی نہیں ہوئے تھے لیکن کارپردازانِ مملکت یکسو تھے کہ انہوں نے جو سوچا تھا عمران خان اس کے عشرِ عشیر بھی...