نتائج تلاش

  1. حسان خان

    علی سردار جعفری دعائے مغفرت برائے ہمشیرہ - علی سردار جعفری

    دعائے مغفرت برائے رباب جعفری ہمشیرۂ علی سردار جعفری ربابِ درد ہے خاموش دل کے تاروں میں نہ کوئی نغمۂ جانکاہ ہے نہ شعلۂ آہ بس ایک اشک کا قطرہ ہے بھیگی پلکوں پر تمہارے کربِ مسلسل کے خاتمے کا گواہ سکون کہتا ہے چہرے کا باغِ جنت سے جنابِ فاطمہ زہرا کی پڑ رہی ہے نگاہ تمہارا زادِ سفر عشقِ اہلِ بیتِ...
  2. حسان خان

    نمل یونی ورسٹی اور شوکت خانم ہسپتال

    پاکستان میں لوگ مذہب کو، فرقے کو، اور زبان و نسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں، اگر کسی بندے نے بالفرض اپنے فلاحی کاموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر لیا تو ایسی کون سی آفت آ گئی؟
  3. حسان خان

    علی سردار جعفری نئی شاعری - علی سردار جعفری

    آگ محفل میں غلاموں کی لگا دیں اے دوست دل کی بجھتی ہوئی شمعوں کو فروزاں کر دیں گائیں ٹوٹے ہوئے بربط پہ ترانے دل کے بزم کو اپنی نواؤں سے غزل خواں کر دیں کعبہ و دیر و کلیسا کی بجھا دیں قندیل ہر طرف مشرق و مغرب میں چراغاں کر دیں توڑ دیں وہم نے پہنائی تھیں جو زنجیریں آ گیا وقت کہ اب وا درِ...
  4. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    یا من بسط الارض و اجری الافلاک ادراک کماله کمال الادراک فی الارض و فی السماء لا رب سواک ما نعبد یا واحد، الا ایاک (محمد فضولی بغدادی) ترجمہ: اے وہ کہ جس نے زمین بچھائی ہے اور جو افلاک کو حرکت میں لایا ہے؛ اے وہ کہ جس کے کمال کو درک کرنا ادراک کی تکمیل ہے؛ زمین و آسمان پر تیرے سوا کوئی خدا نہیں...
  5. حسان خان

    تصویری الیکشن مہم

    بھائی سیاست ہے ہی ایسی چیز۔ کہیں نہ کہیں سے کسی نہ کسی کی تضحیک و تنقیص کا پہلو نکل ہی جائے گا۔ :)
  6. حسان خان

    علی سردار جعفری کربلا (ایک رجز) - علی سردار جعفری

    پھر العطش کی ہے صدا جیسے رجز کا زمزمہ پھر ریگِ صحرا پر رواں ہے اہلِ دل کا کارواں نہرِ فرات آتش بجاں راوی و گنگا خوں چکاں کوئی یزیدِ وقت ہو یا شمر ہو یا حرملہ اس کو خبر ہو یا نہ ہو روزِ حساب آنے کو ہے نزدیک ہے روزِ جزا اے کربلا! اے کربلا! گونگی نہیں ہے یہ زمیں گونگا نہیں یہ آسماں گونگے نہیں حرف...
  7. حسان خان

    کاش میٹرو بس کراچی میں بنتی

    فنکنشل لیگ کی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ایسی دس جماعتیں بھی ن لیگ کے ساتھ مل جائیں تو نشست نہیں جیت سکتی۔
  8. حسان خان

    کاش میٹرو بس کراچی میں بنتی

    بات جیتنے کے مواقع کی نہیں، بات کراچی کے لیے بہتر امیدوار کی ہے۔ ن لیگ کراچی کے لیے کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ یہ بلدیاتی نظام کی مخالفت کرتی ہے۔
  9. حسان خان

    چٹان کی طرح پیپلز پارٹی کے پیچھے کھڑے ہونے والے نواز شریف

    اس سے یہ تصویر یاد آ گئی:
  10. حسان خان

    کاش میٹرو بس کراچی میں بنتی

    کراچی کے لوگ بلدیاتی نظام کے لیے ترس رہے ہیں، کیونکہ بلدیاتی دور میں ہی کراچی میں ترقی ہوئی ہے۔ مصطفیٰ کمال کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ ن لیگ کے کراچی میں بر سرِ اقتدار آن کے بجائے بلدیاتی نظام واپس آ جائے تو ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف کی بلدیاتی نظام سے مخالفت...
  11. حسان خان

    سواستیکا ۔۔ تاریخ کے ایک سفاک آدمی کا تاریخی نشان۔۔۔

    یہ تصاویر اس لحاظ سے بھی عبرتناک ہیں کہ کیسے قوم پرستی کا نشہ اور نسلی برتری کا حیوانی جنون متمدن اور پیش رفتہ قوموں کو بھی بہا کر لے جاتا ہے۔
  12. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    اب میں اسے کیا نام دوں کہ آپ کو عمران خان کا اعتدال الجھن اور کفر نظر آتا ہے، اور احمد لدھیانوی اور سپاہِ صحابہ کے خلاف بات پروپیگنڈہ۔ وڈیو دیکھئے اور پھر جواب دیجئے کہ عدالتوں کی توہین کون کر رہا ہے۔ میں یا وہ جنہوں نے اس مولوی کو اہل قرار دیا ہے؟
  13. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    احمد لدھیانوی کے اپنے مطابق اُس کی جماعت 'سپاہِ صحابہ' ہی ہے، جسے پاکستان میں قانونی طور پر کالعدم قرار دیا جا چکا ہے۔ اگر ایک کالعدم جماعت کا سربراہ انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا جاتا ہے، تو کیا یہ عدالتوں اور آئین کی توہین نہیں؟
  14. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    اسی لیے تو کہا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن نہایت بھونڈے مذاق کرتا ہے۔ لدھیانوی جیسے فتنہ پرور مولوی تو الیکشن کے لیے اہل ہو جاتے ہیں، لیکن ایاز امیر کے کاغذات روک لیے جاتے ہیں۔ کیا ایک کالعدم جماعت کے سربراہ پر باسٹھ تریسٹھ کی شقیں لاگو نہیں ہوتیں؟
  15. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    کالعدم سپاہِ صحابہ سے ن لیگ کے مذاکرات کی ایک اور رپورٹ: http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-21196-Defunct-SSP-chief-confirms-talks-with-PML-N
  16. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    ن لیگ کی کالعدم جماعت سپاہِ صحابہ العمروف بہ اہلِ سنت والجماعت سے سیاسی ہمدردیاں اور نشستوں کی جوڑ توڑ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ یہ جماعت اگر لشکرِ جھنگوی کا سیاسی بازو نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ جنگ کی ایک چھوٹی سی خبر بطور مثال پڑھیے: ربط
  17. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    ملک اسحاق اور لشکرِ جھنگوی کا دہشت گرد ہونا اگر آپ مشکوک سمجھتے ہیں تو کوئی کیا کہہ سکتا ہے۔
  18. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    دہشت گردوں سے کھلے مراسم ہونا کوئی بڑی بات نہیں؟
  19. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    اُسی کالعدم جماعت کے سربراہ ملک اسحاق کے رانا ثناء اللہ کے ساتھ بڑے اچھے مراسم ہیں۔
Top