نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    مولانا صاحب کا نام نہیں بگاڑا جناب، صرف ان کا لقب استعمال کیا ہے۔ :) جب اُنہیں عمران خان پر یہودی گماشتہ ہونے کی تہمت لگانے کی اجازت ہے، تو مجھے بھی تو اُنہیں مولانا ڈیزل پکارنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
  2. حسان خان

    تعارف علی حیدر قزلباش

    جی، میں نے اسی لیے تجسس کے مارے یہ سوال پوچھا تھا۔ :)
  3. حسان خان

    تحریک انصاف کو کس منہ سے ووٹ دیں؟

    مولانا ڈیزل کی سیاسی بصیرت کا یہ عالم ہے کہ اُنہیں عمران خان بھی یہودی گماشتہ نظر آتا ہے۔
  4. حسان خان

    تعارف علی حیدر قزلباش

    وعلیکم السلام جناب قزلباش صاحب۔ محفل پر خوش آمدید :) آپ محفل پر تواتر سے آتے رہیے، بہت جلد اچھی اردو لکھنا سیکھ جائیں گے۔ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے؟
  5. حسان خان

    نظریۂ پاکستان کیا ہے؟ - حامد میر

    میرے لیے ذاتی طور پر نظریۂ پاکستان کا مطلب صرف اور صرف یہ ہے کہ اس ملک کا مذہبی تشخص اسلامی ہے، ہماری دینی زبان عربی ہے، ہماری کلاسیکی اور تہذبی زبان فارسی ہے، ہم بحثیتِ قوم مشرقی مسلم تمدن سے وابستہ ہیں، نیز ہماری تاریخ اور مستقبل مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے مسلم ممالک سے جڑے ہیں۔ اور بس...
  6. حسان خان

    نظریۂ پاکستان کیا ہے؟ - حامد میر

  7. حسان خان

    جوش یومِ بہار - جوش ملیح آبادی

    اے ہمنشیں! وہ جوشِ مئے ارغواں ہے آج صہبا کی ایک بوند میں کون و مکاں ہے آج ہر مغ بچہ کہ رقص کناں ہے بہ طرحِ نو چشم و چراغِ سلسلۂ قدسیاں ہے آج جس پر نثار موجۂ تسنیم و سلسبیل بکھری ہوئی وہ کاکلِ عنبر فشاں ہے آج اللہ رے سیلِ نغمہ و طوفانِ رنگ و بو موجِ ہوا میں جنبشِ نبضِ جواں ہے آج شکرِ خدا...
  8. حسان خان

    جوش یارِ پری چہرہ - جوش ملیح آبادی

    وہ یارِ پری چہرہ کہ کل شب کو سِدھارا طوفاں تھا، تلاطم تھا، چھلاوا تھا، شرارا گل بیز و گہر ریز و گہر بار و گہر تاب کلیوں نے جسے رنگ دیا، گل نے سنوارا نوخواستہ و نورس و نوطلعت و نوخیز وہ نقش جسے خود یدِ قدرت نے ابھارا خوں ریز و کم آمیز و دل آویز و جنوں خیز ہنستا ہوا مہتاب، دمکتا ہوا تارا...
  9. حسان خان

    اکبر اویسی

    بھارتی حکومت کی حمایت یا مخالفت میں کچھ نہیں کہوں گا۔ البتہ اکبر اویسی کی جس تقریر کی جانب اشارہ کیا گیا ہے اُس میں اکبر اویسی نے ہندو مقدسات کی توہین کرتے ہوئے رام کی والدہ کو ہرجائی اور رام کو کنایتاً حرام زادہ کہا تھا۔ ایسی نفرت انگیز باتوں کے بعد وہی ہوتا ہے جو ہوا۔
  10. حسان خان

    نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

    جماعتِ اسلامی بالذات تو عمر رسیدہ اور شریف لوگوں کی جماعت ہے۔ لیکن اِن کی طلباء کی جماعت 'جمعیت' تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے لیے بدنام ہے۔
  11. حسان خان

    نواز شریف، جاوید ہاشمی، عابدہ حسین اور ارباب رحیم کی نااہلی کیلئے درخواست

    میں اگر تحریکِ انصاف کو ووٹ دوں گا تو اُس کی بنیادی وجہ یہ ہوگی کہ وہ کراچی کی دیگر بڑی جماعتوں کے برخلاف لسانی غنڈہ گرد اور مذہبی شدت پسند جماعت نہیں ہے۔
  12. حسان خان

    شرکائے فورم کی تصاویر

    اپنی ایک تازہ تصویر ہاتھ لگی تھی، سوچا وہ بھی محفل پر ڈال دوں۔ :)
  13. حسان خان

    تاج محمد لنگاہ انتقال کر گئے

    انا للہ وانا الیہ راجعون
  14. حسان خان

    اے ایران

    پسندیدگی کے لیے سب کا شکریہ۔ :)
  15. حسان خان

    اے ایران

    ای ایران، ای مرز پرگهر (ایم پی تھری) ای ایران، ای مرز پرگهر (اے ایران، اے جواہر بھرے دیار) ای خاکت سرچشمهٔ هنر (اے کہ تیری خاک ہنر کا سرچشمہ ہے) دور از تو اندیشهٔ بدان (بروں کی سوچ تجھ سے ہمیشہ دور رہے) پاینده مانی تو جاودان (تو ہمیشہ پائندہ رہے) ای دشمن ار تو سنگ خاره‌ای من آهنم (اے...
  16. حسان خان

    لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

    جب تک بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جائیں گے، لوڈ شیڈنگ یونہی ہماری قوم کا مقدر بنی رہے گی۔ دیکھتے ہیں اگلی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیا اقدامات بروئے کار لاتی ہے۔
  17. حسان خان

    لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

    کیا واپڈا بھی نجی کمپنی ہے یا وہ حکومت کی عملداری میں ہے؟
  18. حسان خان

    لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

    کراچی کے جن علاقوں میں بجلی نہیں جاتی وہاں واجبات کی بروقت ادائیگی اور کنڈوں کی عدم موجودگی وجہ بتائی جاتی ہے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نسیمی کز بن آن کاکل آیو مرا خوشتر ز بوی سنبل آیو چو شو گیرم خیالش را در آغوش سحر از بسترم بوی گل آیو (بابا طاهر) اُن زلفوں کی جڑوں سے ہو کر جو خوشگوار ہوا آتی ہے وہ مجھے بوئے سنبل سے بھی زیادہ اچھی لگتی ہے۔ جب میں رات کے وقت اُس کے خیال کو اپنی آغوش میں لوں تو صبح کے وقت میرے بستر سے پھولوں کی...
Top