نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    پھر تو یقیناً آپ کے لیے ہر طرح کے 'کفر' سے پاک جمعیت العلمائے اسلام ہی سب سے بہتر جماعت رہے گی۔ :D
  2. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    جو لوگ دنیا کو صرف سفید (مذہبی) اور سیاہ (سیکولر) کے خانوں میں دیکھتے ہیں، اُن کے نزدیک تو یہ نظریاتی الجھن ہو سکتی ہے۔ میں اسے اعتدال کا نام دیتا ہوں۔
  3. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    پشاور میں عمران خان کی مقبولیت: http://www.facebook.com/photo.php?v=445662492187686
  4. حسان خان

    پاکستانی لڑکیاں، بلندی کی تلاش

    اعلیٰ تصاویر ہیں۔ :)
  5. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    جی بالکل۔ تحریکِ انصاف نہ تو ایسی غیر دینی جماعت ہے کہ جس سے دین پسند افراد بیزار ہو جائیں اور نہ ہی ایسی دینی جماعت ہے جس سے غیر دینی افراد برگشتہ ہو جائیں۔ پاکستان کو بطور مسلمان ملک ایسی ہی ایک جماعت کی اشد ضرورت ہے۔
  6. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    نئے یا پرانے ہونے سے جماعتِ اسلامی تحریکِ انصاف سے بہتر نہیں ہو جاتی۔ یہ دیکھئے کہ ایک مرکزی دھارے کی غیر مذہبی جماعت اندرونی جمہوری کلچر لے کر آئی ہے۔ اسی وجہ سے حالیہ دنوں میں تحریکِ انصاف کی تعریف کی گئی تھی۔ جمعیت کی بدمعاشیاں کردار سازی کے کون سے خانے میں ڈالی جائے گی؟
  7. حسان خان

    علی سردار جعفری عورت - علی سردار جعفری

    صدف کو خوبئ قسمت سے تو جو مل جاتی صدف کے سینۂ روشن میں اک گہر ہوتی ترا نزول جو ہوتا سوادِ گلشن میں نہالِ فصلِ بہاراں کا اک ثمر ہوتی اگر ہواؤں کے آغوش میں جگہ پاتی تو رقصِ شعلہ و بیباکئ شرر ہوتی زمیں پہ ٹوٹ کے گرتی نہ آسماں سے اگر ندیم چاند کی، تاروں کی ہم سفر ہوتی اندھیری شب کو میسر...
  8. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    جی نہیں، میں ایسی کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں۔ آپ کو ایسا کہاں سے لگا؟ البتہ دینی جماعتوں میں جماعتِ اسلامی سب سے بہتر ہے۔ اس کا مجھے اعتراف ہے۔
  9. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے نظریات سے مجھے اتفاق نہیں، جبکہ عمران خان کے معتدل نظریات مجھے پسند ہیں۔ اس لیے میں عمران خان کی جماعت کو جماعتِ اسلامی پر ترجیح دیتا ہوں۔
  10. حسان خان

    انتخابی مہمات | سرمایہ کاری یا فلاحی اخراجات

    اس کا نظام کیسے تبدیل ہوگا؟ اور اگر نظام تبدیل ہو بھی گیا تو انتخابی مہم چلانے کے لیے سرمائے کی ضرورت تو پھر بھی پڑے گی۔ ایک جلسے پر بھی لاکھوں خرچ ہو جاتے ہیں۔ ایک جماعت کا نام میں لینا بھول گیا تھا۔ جماعتِ اسلامی کے بھی اکثر امیدوار متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
  11. حسان خان

    سواستیکا ۔۔ تاریخ کے ایک سفاک آدمی کا تاریخی نشان۔۔۔

    بہت عمدہ اور تاریخی تصاویر ہیں۔ :)
  12. حسان خان

    انتخابی مہمات | سرمایہ کاری یا فلاحی اخراجات

    آپ کی بات تو درست ہے، لیکن یہاں کا کچھ نظام ہی ایسا ہے کہ پیسے خرچ کیے بغیر ووٹ حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ صرف یہاں کیا، ایک دو کالموں میں پڑھا تھا کہ امریکا تک میں ایک امیدوار کے لیے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں جو امیدوار خود سے خرچ نہیں کر سکتے، اُن کے اخراجات جماعت شاید اپنی جمع...
  13. حسان خان

    تحریک ِ انصاف نے 35 فیصد ٹکٹ 35 سال یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو دیکر انقلاب برپا کر دیا

    اگر جماعتی نظم و نسق اور جماعت میں موجود جمہوری روح کی بات کی جائے تو بے شک و شبہ جماعتِ اسلامی بھی اس معیار پر پوری اترتی ہے۔ لیکن اُن سے نظریاتی اختلاف ہونے کے باعث اور ان کے اسّی کے عشرے میں برے حکومتی ریکارڈ کو دیکھ کر میں اُن پر تحریکِ انصاف کو ترجیح دیتا ہوں۔
  14. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    تمام غیر شیعہ حضرات اور مسالک کا یہ عقیدہ اور ایمان ہے کہ شیعوں کے دعوے باطل ہیں اور وہ گمراہ لوگ ہیں۔ بڑے بڑے غیر شیعہ اکابرین کے نزدیک تو شیعہ افراد پکے جہنمی ہیں۔ اب اسے بنیاد بنا کر اگر کل کو پاکستان میں شیعوں پر بھی پابندی لگا دی جائے تو؟ اور پھر آغا خانی بیچارے بھی تو ہیں، جن کے بارے میں...
  15. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    یہ بکواس بات ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔ پاکستان مسلمانوں کے لیے اور اُن کی قومی ریاست کے طور پر تشکیل پایا تھا، اسلامی نظریے یا اسلامی ریاست کے نام پر نہیں۔ ان دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ نیز جب قائدِ اعظم نے احمدیوں کو غیر مسلم نہیں سمجھا، تو میں ایسا سمجھنے والا کون ہوتا ہوں؟
  16. حسان خان

    پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں

    حالانکہ میں تو مذہبی فرقوں یا گروہوں کی 'علمی سرکوبی' بھی لاحاصل سمجھتا ہوں، کیونکہ میرے نزدیک مذہبی سچائیوں کو جانچنے کا کوئی معروضی معیار نہیں ہے۔ لوگوں کے لیے وہی ابدی سچ ہوتا ہے جس پر وہ پیدا ہوتے ہیں یا جس 'سچ' سے متاثر ہو کر وہ اسے قبول کرتے ہیں۔ خیر، اگر یہ علمی 'سرکوبی' کتب اور مساجد کے...
  17. حسان خان

    اقبال عظیم اٹھے تو صبحِ درخشاں، جھکے تو ظلمتِ شام - اقبال عظیم

    اٹھے تو صبحِ درخشاں، جھکے تو ظلمتِ شام تری نگاہ پہ قائم ہے زندگی کا نظام یہ خم بہ خم ترے گیسو یہ کافرانہ خرام ز فرق تا بقدم شعرِ حافظ و خیام تری جبیں پہ طلوعِ سحر کی پہلی کرن ترے لبوں پہ بہاروں کا اولیں پیغام نظر جھکی تو ہوا بند بابِ مے خانہ نظر اٹھی تو ہوئے چور چور، شیشہ و جام بغیر لفظ و...
  18. حسان خان

    بلوچستان میں زلزلے سے 9 ہلاک، درجنوں زخمی

    کراچی میں تو کافی تیز جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خاکِ راہِ آں سہی قد شو بیا اے آفتاب سال و مہ زیں ہرزہ گردی ہا چہ حاصل می کنی (سلطان سلیم خان اول) اے آفتاب! تجھے اپنی ہمیشہ کی ان آوارہ گردیوں سے کیا حاصل ہوگا؟ آ، اور اُس سہی قدکی خاکِ راہ بن جا۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گو هیچ کس مکن طلبِ خلعتِ کمال کین جامه راست بر قدِ بالای مصطفاست (سلطان سلیم خان اول) کہہ دو کہ کوئی بھی شخص خلعتِ کمال کی طلب نہ کرے، کہ یہ جامہ تو [بس] محمدِ مصطفیٰ (ص) کے قدِ بالا سے مطابقت رکھتا ہے۔
Top