یہ شعر ایک روایتی متصوفانہ خیال کا شعر ہے جس میں سلوک کے مدارج و منازل اور سالک کے ان سے متعلقہ مجاہدات کی مطابقت سے مضمون آفرینی کا لطف پیدا کیا گیا ہے۔
عمومی طور پر مبتدی سالک کو ابتدا ہی سے مجاہدات میں نفی ذات ِخود اور اقرار ذاتِ حق کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس سلسلے میں اپنے اپنے طریقے سے...