سستی اور انسان کا دوستانہ کتنا پرانا ہے۔ اس کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ بعض سست دانوں کے نزدیک یہ تب سے ہے جب سے انسان وجود میں آیا۔ جبکہ بعض روایات کے مطابق تب سے ہے جب سے انسان نے کھچوا دریافت کیا۔ ان کا کہنا یہ ہے کہ پہلے سستی نہ ہوتی تھی۔ اور اگر ہوتی بھی تھی۔ تو اس کا نام کچھ اور تھا۔ تاہم...
ہماری چھٹی تو بڑی زبردست بن رہی ہے۔ اگر بدھ جمعرات کی چھٹی ہوئی تو جمعہ کی ہم خود کریں گے۔ بصورت دیگر تو جمعرات جمعہ کے ساتھ ہفتہ اتوار خود ہی مل رہا ہے۔۔۔ :D
وعلیکم السلام جناب غلام محمد مصطفیٰ صاحب!
آپ نے اپنے احساسات کو مؤثر الفاظ میں ڈھال کر سب کے سامنے کر دیا۔ بہت اچھا لگا۔ آپ کی باتوں سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آپ محض "سیاہ ست" کی لڑیوں میں ہی گھومتے پھرتے رہے ہیں۔ سیاست کا زمرہ بلاشبہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے فرمایا۔ احباب نہ صرف خود کو...