اس لڑی میں بھی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی مانند کچھ بات چیت ہونی چاہئے، تا کہ معلومات میں اضافہ ہو۔
بظاہر یہ ایک متنازعہ موضوع ہے، تاہم بات چیت ضرور ہونی چاہئے۔
وہ تو جائز گردانتے ہیں لوگ، کیونکہ اس کے نام کے ساتھ اسلامی لگا ہوتا ہے۔
ایک دفعہ ایسے ایک بینک سے معلومات لیں تو اندازہ ہوا کہ وہ منافع دوسرے بینکوں سے کم دیتے ہیں اور مارک اپ دوسروں سے زیادہ لیتے ہیں۔
یہ بات تو آپ کی درست لگ رہی ہے۔
مزید یہ کہ زونگ اور وارد کی بابت یہ بھی ہوا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی کے نمبر بھی دیئے تھے، یعنی جو نمبر موبی لنک یا یوفون کا ہے، اسی کو 0313 وغیرہ کے سابقے کے ساتھ لے سکتے تھے۔ اسی چکر میں لوگوں نے پی ٹی سی ایل والے نمبرز بھی زونگ یا وارد میں لئے تھے۔ اشتہار میں...