نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد ہنسی شاہ فائن شائن کی دو ہزار پھلجڑیاں۔۔۔

    آپ کو مبارک ہو "ہنسی شاہ فائن شائن" :) ویسے اس فائن شائن کا ایک مزیدار اور شاید "مبنی بر حقیقت" قافیہ میرے ذہن میں آیا ہے لیکن روک رہا ہوں :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حدیثِ خُلد چو گویند با منِ مجنوں گماں برم کہ مگر گوشہٴ ز صحرا ہست مولانا شبلی نعمانی مجھ مجنوں کو جب جنت کی باتیں بتائی جاتی ہیں تو گمان کرتا ہوں کہ وہ بھی صحرا ہی کا ایک گوشہ ہے۔
  3. محمد وارث

    "دھوکے"

    خوب کہا آپ نے راجا صاحب
  4. محمد وارث

    اصغر گونڈوی نہ ہوگا کاوشِ بے مدّعا کا رازداں برسوں - اصغر گونڈوی

    نہ ہوگا کاوشِ بے مدّعا کا رازداں برسوں وہ زاہد، جو رہا سرگشتۂ سود و زیاں برسوں ابھی مجھ سے سبق لے محفلِ رُوحانیاں برسوں رہا ہوں میں شریکِ حلقہٴ پیرِ مُغاں برسوں کچھ اس انداز سے چھیڑا تھا میں نے نغمۂ رنگیں کہ فرطِ ذوق سے جھومی ہے شاخِ آشیاں برسوں جبینِ شوق لائی ہے وہاں سے داغِ ناکامی یہ کیا...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری اے کہ باشی در پے کسب علوم (فارسی کلام بمعہ ترجمہ)

    لاجواب۔ بہت شکریہ سید صاحب ارسال فرمانے کے لیے۔
  6. محمد وارث

    ابھی تو پر بھی نہیں تولتا اڑان کو میں : اختر عثمان

    کیا ہی اچھی غزل ہے اور کیا ہی اچھے شاعر ہیں اختر عثمان۔ شکریہ سید صاحب قبلہ ارسال فرمانے کیلیے
  7. محمد وارث

    رباعی: عالم یہ ہوا کہ تنہا غم میں اکثر

    شکریہ کاشف صاحب اپنے خیالات سے آگاہی کیلیے۔ فقط یہ کہ ایک طرف آپ کلاسیکی روایات کا تتبع کرتے ہیں بلکہ آپ کی غزل میں بھی وہی رنگ نمایاں ہے اور جدیدیت کے متعلق آپ کے کچھ ارشادات جاننے کا موقع ملا تھا اور دوسری طرف یہ کہ صدیوں سے قائم رباعی کی روایت کو ایک مصرعے پر قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اور...
  8. محمد وارث

    میں نہیں رہا اب کسی کےگمان میں

    آپ اسے جاری و ساری رکھیں قبلہ ہم جیسے "خود ساختہ استادوں" کا ہر گز دھیان نہ کریں، لوگ تو کسی صورت جینے نہیں دیتے :)
  9. محمد وارث

    رباعی: عالم یہ ہوا کہ تنہا غم میں اکثر

    جی افسوس کہ میں اس سلسلے میں تھوڑا سا قدامت پسند یا بنیاد پرست واقع ہوا ہوں۔ اگر رباعی ہے تو رباعی ہے وگرنہ نہیں ہے۔ ویسے ایسی کوئی صورتحال ہو تو بہتر ہوتا ہے کہ ایک چھوٹا سا نوٹ ساتھ لکھ دیا جائے، جیسا کہ عموماً شعرا کرتے ہیں۔
  10. محمد وارث

    آج کا شعر - 5

    اب ہم ہیں اور کشمکشِ اضطرابِ دل وہ دن گئے کہ دعویِٰ صبر و قرار تھا حبیب اشعر دہلوی
  11. محمد وارث

    رباعی: عالم یہ ہوا کہ تنہا غم میں اکثر

    اس کا دوسرا مصرع دیکھ لیجے گا، شاید مجھے ہی تسامح ہو رہا ہے لیکن رباعی کی بحر میں نہیں لگ رہا۔
  12. محمد وارث

    یا عمر فاروقِ اعظم اے امیرِ با کرم - چودھری دِلّو رام کوثری

    ٹھیک ہے قبلہ بابا جی، آپ بھی درست ہی کہتے ہونگے کہ یہ کاوا لوہار کا جھنڈا تھا لیکن فریدوں بادشاہ کا بن گیا۔ خیر جس کا بھی تھا تاراج مسلمانوں کے ہاتھوں ہی ہوا۔
  13. محمد وارث

    ایک مطلع

    منچلے بھی ہیں اور عزیز بھی ہیں داغ دل کے بھی تیرے جیسے ہیں :)
  14. محمد وارث

    ایک مطلع

    رات دن جلتے ہی تو رہتے ہیں داغِ دل کب چراغ جیسے ہیں
  15. محمد وارث

    میں نہیں رہا اب کسی کےگمان میں

    بڑے عرصے کے بعد قبلہ آمد ہوئی آپ کو :)
  16. محمد وارث

    یا عمر فاروقِ اعظم اے امیرِ با کرم - چودھری دِلّو رام کوثری

    ایرانی سلطنت کی تباہی کی طرف اشارہ ہے۔ درفش کاویانی شاہانِ ایران کا پرچم تھا۔
  17. محمد وارث

    الزام اسی پر ہے برہنہ بدنی کا - اختر عثمان

    آپ فکر نہ کریں، آپ نے درست لکھا ہے۔ ضربات سے مصرع بے وزن ہو جائے گا۔ ضربت ہی صحیح ہے۔
  18. محمد وارث

    داغ نکال اب تیر سینے سے کہ جانِ پُرالم نکلے

    درست فرمایا آپ نے، اس طرح مصرع بے وزن ہوتا ہے۔ تدوین کر دی گئی ہے۔
Top