اس میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر موجودہ حکومت بجٹ پیش نہ کرتی تو نگران حکومت نے کرنا تھا۔ اور دیکھا جائے تو نگران کی نسبت موجودہ حکومت کا استحقاق کچھ زیادہ ہی بنتا ہو شاید۔
قبلہ شاہد شاہ صاحب کی اطلاعات اگر ڈاکیا لے کر آتا تو ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی پہ رکھ کر لانا پڑتیں۔
نوٹ: شاہد شاہ صاحب! اصلی والی ٹریکٹر ٹرالی کی بات کر رہا ہوں۔
لگتا ہے کہ حضورِ والا معطلیات کے بعد اطلاعیات کے بھی بے تاج بادشاہ بننے جا رہے ہیں۔
ہم نے تو کل بھی مشورہ دیا تھا کہ اتنی زیادہ اطلاعات کو مینیج کرنے کے لئے ایک عدد وزیرِ اطلاعات یا مشیرِ اطلاعات رکھ لیں۔
زیادہ تر اشارے (یعنی ٹریفک سگنل) جگہوں کے ریفرنس کے لئے ہوتے ہیں، نہ کہ ٹریفک کو روکنے یا ریگولیٹ کرنے کے لئے۔ جیسے
ناز سینما والے اشارے سے اگلی گلی میں دائیں مڑیں گے تو سامنے نادرا کا دفتر ہے۔
ریگل چوک والے اشارے کے ساتھ ہی دال چاول کی ریڑھی لگتی ہے۔ بہت لذیذ دال چاول ہوتے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ