نتائج تلاش

  1. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    یہ لیجیے جنابِ والا: https://www.facebook.com/sohrabgothgaimandi
  2. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    وعلیکم السلام جناب۔ کیا حال ہے؟ اور کہاں ہیں آج کل؟
  3. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    واہ جناب، بہت خوب! :)
  4. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    مجھے یاد ہے کہ پہلے بھی آپ نے کہیں بتایا تھا کہ آپ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ آپ کالج میں کون سا مضمون پڑھاتے ہیں؟
  5. حسان خان

    آج کی تصویر - 1

    کوسووو کا شہر 'پریزرن'
  6. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    مویشی منڈی سے یاد آیا۔۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ کراچی کی مویشی منڈی کا بھی فیس بُک پر خصوصی صفحہ موجود ہے جس کے مراسلوں کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ پیروی کرتے ہیں۔
  7. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    جی الحمدللہ، کاملاً خیریت سے ہوں۔ :) آج کل تو بس پڑھائی جاری ہے اور عید کی آنے والی رونقوں کا انتظار ہو رہا ہے۔ آپ کیسے ہیں اور آج کل کیا کر رہے ہیں؟
  8. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    کہنے کو اہلِ علم کی کوئی کمی نہیں لیکن خود اپنی فکر، خود اپنی نظر کہاں (جگر مرادآبادی) در ملکِ دلم شاہِ جنوں لائے ہیں تشریف اے عقل و خرد اب چلو باہر کو سدھارو (شاہ نیاز بریلوی)
  9. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    کبھی موسم بھی آ ہی جائے گا پرہیزگاری کا شرابِ تیز لا ساقی کہ ہنگامِ جوانی ہے (مولانا ظفر علی خان)
  10. حسان خان

    محفل کی بارہ دری

    السلام علیکم۔۔ :) محفل کے تمام بھائیوں اور بہنوں کا کیا حال ہے؟
  11. حسان خان

    کوسووو کے رفاعی صوفی درویش

    چند مزید تصاویر جہری ذکر عثمانی ترکی میں لکھا ہے :ہم شاہِ ولایت کے غلام ہیں اور علوی ہیں۔" ختم شد!
  12. حسان خان

    کوسووو کے رفاعی صوفی درویش

    السلام علیکم دوستو! برِ صغیر کی طرح بلقان میں اسلام کی اشاعت میں بھی سب سے بڑا کردار صوفیوں نے ادا کیا تھا۔ صوفی بزرگ جس خطے میں بھی جاتے تھے وہاں کی علاقائی رسوم و روایات اور علاقائی زبان اپنا کر اور عام لوگوں میں پوری طرح گھل مل کر دینی تعلیمات کی تبلیغ کیا کرتے تھے جو عام لوگوں کو اسلام کی...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر شود جلوه گر اندر نظرش یارِ نیاز یوسفِ مصر کند آنچه زلیخا می‌کرد (شاه نیاز بریلوی) اگر نیاز کا یار یوسفِ مصر کی نظروں میں جلوہ گر ہو جائے تو وہ بھی وہی کرے گا جو زلیخا کیا کرتی تھی۔
  14. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج کل میری توجہ اور مطالعے کا محور مشرقی یورپ کا خطۂ بلقان ہے۔ اور اس ضمن میں مجھے انٹرنیٹ پر جو بھی کتب یا مضامین مل سکتے تھے وہ میں نے ڈاؤنلوڈ کر کے رکھ لیے ہیں۔ فی الحال یہ کتاب پڑھنا شروع کر رہا ہوں۔ Kosovo: What Everyone Needs to Know - Tim Judah ابھی کتاب پوری تو نہیں پڑھی، لیکن جتنا...
  15. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    سیرِ غزل در ادبیاتِ آذربائجان سو صفحات سے بھی کم پر مشتمل اس مختصر کتاب میں آذربائجانی ادب میں غزل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ابتداء میں غزل کی مختصر تعریف، اور اس کی عربی اور فارسی ادب میں تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اُس کے بعد اس کا ذکر ہے کہ یہ صنفِ سخن کس طرح فارسی سے آذری ترکی کے ادب میں رائج...
  16. حسان خان

    پریزرن (کوسووو) کا قدیم چہرہ

    ۱۹۷۰ عیسوی ۱۹۳۰ عیسوی ۱۹۷۸ عیسوی: البانوی قومی شاعر نعیم فراشری اور قومی رہنما عُمر پریزرنی کے مجسموں کا افتتاح۔۔۔ نعیم فراشری فارسی زبان کے بھی شاعر تھے، اور اُن کے کلام کا اولین مجموعہ فارسی ہی میں 'تخیلات' کے نام سے استنبول میں شائع ہوا تھا۔ نعیم فراشری مذہباً بکتاشی مسلمان تھے، لہذا...
  17. حسان خان

    پریزرن (کوسووو) کا قدیم چہرہ

    جس طرح ہمارے پاکستان میں لاہور کو ثقافتی مرکز مانا جاتا ہے، اُسی طرح کوسووو کا ثقافتی دل پریزرن (لاطینی رسم الخط میں Prizren) ہے۔ ویسے تو اس شہر کی اکثریتی آبادی نسلاً البانوی ہے، لیکن یہاں بوسنیائی اور ترک باشندے بھی کافی آباد ہیں۔ اور مذہباً یہ شہر پچھلی کئی صدیوں سے مسلمان رہا ہے۔ یہاںچھوٹی...
  18. حسان خان

    البانوی قومی آزادی کا صد سالہ جشن

    البانیہ کے دینی مدارس بھی اپنی قوم کی آزادی کے صد سالہ جشن میں پیچھے نہیں رہے تھے۔ مندرجہ ذیل تصاویر ملک بھر کے مدارس میں اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی ہیں۔
  19. حسان خان

    جناں سے ہے اعلیٰ بہارِ نجف - تعشق لکھنوی (قصیدہ)

    جناں سے ہے اعلیٰ بہارِ نجف الجھتے ہیں رضواں سے خارِ نجف بنے گل چراغِ دیارِ نجف بندھی ہے ہوائے بہارِ نجف زہے وسعت و اقتدارِ نجف پڑے ہیں فلک بھی کنارِ نجف یہ آدم پہ ہے اختیارِ نجف اٹھائے بٹھائے غبارِ نجف کرم اے ہوائے دیارِ نجف ہمیں بھی ذرا سا غبارِ نجف ہے دنیا کی رونق دیارِ نجف گلِ سرسبد ہے...
  20. حسان خان

    شمعِ رسالت - عزیز لکھنوی (نعتیہ قصیدہ)

    آراستگیِ عروسِ مضامین بہ مدحتِ رحمۃ اللعالمین المخاطب بہ طہ و یسین اگر دیدار کا ہو شوق کہہ دو جا کے موسیٰ سے لڑائیں کچھ دنوں آنکھیں کسی محوِ تماشا سے خرامِ ناز نے کس کے یہ کی مشقِ مسیحائی صدا آتی ہے کانوں میں لبِ نقشِ کفِ پا سے ہماری خاک کے ذرے بہت بیتاب رہتے ہیں قیامت ہے لگانا دل کسی خورشید...
Top