تو صاحب سنیے پہلے دن کی روداد۔
حسبِ عادتِ قدیم، اگر ربع صدی کو قدیم کہا جا سکتا ہے تو، شام چار بجے کے قریب سو کر اُٹھا اور ناشتہ کرنے کے بعد، اگر آٹھ دس سگریٹ پینے کو ناشتہ کہا جا سکتا ہے تو، والدہ محترمہ کی خدمت میں حاضری دینے کے لیے ایک طویل فاصلہ طے کیا، اگر تیسری منزل سے دوسری منزل پر نزول...